اہم خبریں

غریب کی زندگی اجیرن، دو وقت کی روٹی کو ترس گئی ،کراچی سے خیبر تک آٹے کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سے خیبر تک آٹے کی قیمتیں آوٹ آف کنٹرول ہوگئیں جس سے روٹی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی۔لاہور میں 15 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مزید مہنگا ہوگیا جس سے تھیلے کی قیمت 2050 روپے ہوگئی ہے، 2 ہفتے میں 15 کلو ا?ٹے کا تھیلا 300 روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔ادھر پشاور میں 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2800 روپے سے بڑھ کر 3100 میں فروخت ہورہا ہے اور 20کلو مکس آٹیکے تھیلیکی قیمت 2700 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔حیدرآباد میں بھی آٹا 160روپے کلو ہوگیا جس کیباعث سستے آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

متعلقہ خبریں