اہم خبریں

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ، 20 کلو تھیلا 3200 تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ۔دستاویزکے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 3000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہر قائد کے باسی سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 3200 روپے تک جا پہنچی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2733 روپے کا ہو گیا۔ دستاویزات کے مطابق راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2933 روپے تک پہنچ گئی۔ لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2850 روپے میں دستیاب ۔پشاور میں 20 کلو آٹے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گیا، کوئٹہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2910 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔

متعلقہ خبریں