مظفرآباد(نیوزڈیسک)ہٹیاں بالا سمیت آزادکشمیر بھر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج ۔شاہراہ سرنیگر بند کر کے کارکنان نے فلگ شگاف نعرے لگائے احتجاجی مظاہرہ دھرنے میں تبدیل تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ڈسڑکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے باہر احتجاجی مظاہر کیا جو بعد میں دھرنے میں تبدیل ہوگیا احتجاجی مظاہرے سےسابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر ،زین گیلانی، شوکت گھکڑ، ناصر مغل، چوہدری وقار ہدایت ،راجہ جمیل صدیق ،عامر راشن اعوان ،حمزہ میر اور دیگر نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے غیر قانونی گرفتاری پر سراپا احتجاج ہیں اور دھرنا دیں گئے اس وقت بھوکے پیاسے دھرنا دیں گئے جب تک عمران خان کو رہا نہیں کیاجاتا۔مقررین نے سیشن جج ہمایوں دلاور کو بددیانت اور خائن قرار دیا ۔مقررین نے کہا شہباز اور نواز سند یافتہ چور ہیں عمران خان کو پابند سلاسل کر کے جشن منا رہے ہیں آئی ایم ایف سے قرض لیکر اچھل کود کرنے والے زلیل ہونگے مقررین نے کہا کہ جب تک عمران خان کو رہا نے کیا جائے گا تب تک دھرنا جاری رہے گا عمران خان نے ہمیشہ غریب طبقے کی بات کی قوم کو نیا فکر وفلسفہ دیا عمران خان کے خلاف جتنے جھوٹے مقدمات بنائے گے مگر عمران خان نے ہمیشہ ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور وقت کے یزید کو پیغام دیا کہ حسینی کردار کی طرح ہر ظلم برادشت کرسکتے ہیں مگر اپنے موقف سے ہٹ نہیں سکتے۔ عمران خان کی رہائی تک جہلم ویلی میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔ مودی نے ۵ اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیا اور شہباز شریف نے بھی 5 اگست کو عمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا۔ بغیر دلائل اور گواہان کے ایک جعلی کیس پر یکطرفہ سزا کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔ آزادکشمیر کے لوگ اس فاشسٹ نظام کے خلاف کلمہ حق بلند کرتے ہوئے باہر نکلیں اور پُرامن احتجاج کریں گے۔ کشمیریوں کے ترجمان کے خلاف ایسے انتقامی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کو سالوں بعد قومی لیڈرشپ میسر آئی تھی جو مسلم اُمّہ کے بھی عظیم لیڈر ہیں۔ جس کے خلاف تمام مافیہ کے لوگ اکھٹے ہو گئے ہیں۔ حق و باطل کی لڑائی جیت حق کی ہوگی۔ عمران خان کے مشن کو زندہ رکھیں گے۔ مقررین نے عمران خان کی رہائی تک احتجاجی دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
