اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کا اہل کشمیر کی حقِ خودرادیت کی حمایت میں ہر فورم پر آواز بلند کا عزم،میں نے مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی ہمیشہ نہایت شدّت اور صراحت سے مذمّت کی ، بھارت نے پوری ڈھٹائی سے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدّہ کی قراردادوں سے انحراف کیا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدل کر چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت ایک جنگی جرم کا مرتکب ہوا ہے، المیہ تو یہ ہے کہ عالمی برادری کا طاقتور حصّہ انسانی حقوق کے معاملے میں امتیازی طرزِعمل اختیار کئے ہوئے ہے،بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی کی میسّر چھوٹ کو عالمی طاقتوں کے ہاں ملنے والی قبولیت میونخ اور ہٹلر کی خوشامد سے مشابہہ ہے،میں اہلِ کشمیر کی جدوجہد اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے ذریعے فراہم کردہ ان کے حقِ خودرادیت کی حمایت میں ہر فورم پر اپنی آواز بلند کرتا رہوں گا۔
