کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار ہے، دارالحکومت کوئٹہ میں منفی 2 جبکہ قلات اور زیارت میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، کوئٹہ میں جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔قلات اور زیارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین علاقے قرار پائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی دالبندین میں کم سے کم درجہ حرارت 3 درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔