اہم خبریں

سپریم کورٹ کاپنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد سے انکار نہیں کر سکتا، ایک ہی دن الیکشن کی دلیل مان لی تو وزرائے اعلیٰ کو ویٹوپاور مل جائے گی،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ،یہ صرف درخواست گزاروں کا نہیں بلکہ پنجاب اور کے پی کے عوام کا درینہ مطالبہ ہے ،سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کسی طور انتخابات کی تاریخ کو ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، الیکشن کمیشن اس سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکا کہ انتخابات کی تاریخ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے یا نہیں، الیکشن کمیشن کا فرض نا صرف انتخابات کرانابلکہ ان کا منصفانہ اور شفاف انعقاد بھی یقینی بنانا ہے، 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس منیب اختر نے تحریر کیا

متعلقہ خبریں