اسلام آباد(نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی ہے کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس نئی شرح سے وصول کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر نے صوبائی ریونیو بورڈز اور کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھیج دیا ۔ مراسلے میں کہا گیا کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ایڈوانس ٹیکس 1 سے بڑھا کر 2 فی صد کر دیا گیاہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ غیر منقولہ جائیداد کی خرید و فروخت پر 3 سال کا استثنیٰ بھی ختم کر دیا گیا جبکہ غیر منقولہ جائیداد کی فروخت کے وقت ٹیکس ادائیگی کا سرٹیفکیٹ مہیا کرنا بھی لازمی قرار دیاگیا ہے۔
