اہم خبریں

راولپنڈی میں جرائم کی بگڑتی صورتحال، آئی جی کا اظہار برہمی

راولپنڈی(نامہ نگار )آئی جی پنجاب پولیس عامر ذوالفقار کی راولپنڈی میں پہلی کچہری 2 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے پر سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، آئی جی نے راولپنڈی میں جرائم کی بگڑتی صورتحال پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ٹریفک مسائل کو حل کرنے کی جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی، آئی جی پنجاب نے راولپنڈی دورے کے موقع پر یادگارہ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات بلندی کے لیے دعا کی، آئی جی پنجاب نے راولپنڈی کے شہریوں کے مسائل سننے کے لیے دوپہر ساڑھے بارہ بجے راولپنڈی پولیس لائنز میں کھلی کچہری کا اعلان کیا تھا، جس پر شہریوں کی بڑی تعداد پولیس لائنز پہنچی لیکن آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار 2 گھنٹے کی تاخیر سے کھلی کچہری میں پہنچے شدید سردی میں بزرگ سائلین کو طویل انتظار کی زحمت برداشت کرنا پڑی، پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے راولپنڈی میں جرائم کی بگڑتی صورتحال پر فوری قابو پانے کے لیے افسران کو جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت بھی کی، آئی جی نے شہریوں کی درجنوں درخواستوں پر فوری انصاف فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں