اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظلم عظیم قرار دے دیا،کہا قوم مہنگائی،بیروزگاری اور غربت مسلط کرنے والوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لے،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ بھی حکومت پر برس پڑےکہاچوروں نے پورا ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا،جاتے جاتے پی ڈی ایم حکومت عوام کا خون بھی چوسنا چاہتی ہے،نیز عوام نے بھی پٹرو لیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کر دیا، شہریوں نے کہا حکومت ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے،شہری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکمرانوں پر برس پڑے کہاحکو مت اپنی شاہ خر چیو ں کیلئے آ ئے روز پٹرول ، بجلی اورگیس کی قیمتو ں میں اضا فہ کر رہی ہے،مہنگائی کے باعث ایک وقت کی روٹی کاحصول بھی دشوار ہوگیا















