اہم خبریں

راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں بارش ،منگلا میں سیلاب کا امکان ، الرٹ جاری

لاہور(نیوزڈیسک)ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اگست کے پہلے ہفتے میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کے امکانات ہیں۔دریائے راوی ، چناب اور ستلج کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوں گے۔ دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں نسبتا درمیانے درجے کی بارشیں ہوں گی۔اگلے 24 گھنٹے میں راولپنڈی ملتان ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد اورساہیوال میں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔منگلہ ڈیم 84 فیصد اور تربیلا ڈیم 85 فیصد پانی سے بھر چکے ہیں۔چار سے چھ اگست کے درمیان دریائے جہلم میں منگلہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع۔ بارشوں اور متوقع سیلاب کے پیش نظر انتظامیہ الرٹ رہے۔ ضروری حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے ،موسم اور پانی کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی حاصل کی جا رہی ہے۔عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔شہری کسی بھی قسم کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کا ل کریں ۔

متعلقہ خبریں