اہم خبریں

ہم مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی ضلع باجوڑ میں جے یو آئی کے کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کی،دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیر داخلہ کی شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں ،ہم مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کو جلد ختم کر کے دم لیں گے،ملک دشمن عناصر افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، واقعے کے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وزیر داخلہ نے واقع کی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ خبریں