مانچسٹر(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میں حق و سچ کی بات کرتا ہوں،تحریک انصاف کی قیادت بات مانتی تو صورتحال بہتر ہوتی۔میڈیا سے گفتگو میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستانیوں کو اہم مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا ہوگاکیونکہ معاشی طور پاکستان بدترین حالات سے گزر رہا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم قرض لے کر قرض واپس کرتے ہیں، پاکستانیوں کو بھکاری بنا دیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کینسر بن چکا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ کرپشن بڑھ رہی ہے، لوٹ کھسوٹ کر کے پاکستان سے کرپشن کا پیسہ باہر بھیجا جا رہا ہے ،چودھری سرور نے کہاکہ سرکاری افسران 10، 10 کنال کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں، ہزاروں سرکاری گاڑیاں پروٹوکول کےلیے استعمال ہو رہی ہیں جو معیشت پر بوجھ ہے،انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانی 30 ارب ڈالرز پاکستان زر مبادلہ بھیجتے ہیں مگر ابھی تک کوئی بھی حکومت اوورسیز کے مسائل حل نہیں کرسکی۔ان کاکہناتھا کہ میںحق و سچ کی بات کرتا ہوں، تحریک انصاف قیادت بات مانتی تو صورتحال بہتر ہوتی، انتخابات وقت پر ہوئے تو تمام سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ جتنا وقت جس پارٹی کے ساتھ گزارا کچھ نہ کچھ ڈیلیور کیا۔















