اہم خبریں

پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا، یہاں ملوکیت قائم ہے،سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حضرت حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے ملوکیت کو چیلنج کیا، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوامگر یہاں ملوکیت قائم ہے۔ محرم کے موقع پر اپنے بیان میںامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حسینیت اور یزیدیت آج بھی برسرِ پیکار ہیں، دنیا میں یزید کا ساتھی جنت میں حسینؓ کا ہمراہی نہیں ہوگا،انہوں نے کہاکہ حق کا ساتھ دینا اور اس پر ڈٹے رہنا اصل کامیابی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ حضرت حسینؓ ہمارے آئیڈیل ہیں، ان کی قربانی، قربانیوں کی معراج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے فرمایا جو شخص ظالم کا ساتھ دے اس کا امت سے کوئی واسطہ نہیں۔سراج الھق نے کہا کہ کربلا کا سبق یہ نہیں کہ مردہ یزید پر لعن طعن، زندہ یزید کا جھنڈا اٹھا رکھا ہو۔ان کاکہنا تھا کہ قوم فرسودہ نظام کو جمہوری جدوجہد سےاسلامی نظام میں بدلے۔

متعلقہ خبریں