اہم خبریں

ملک بھر میں طوفانی بارشیں دو دن جاری رہیں گی، طغیانی کا خدشہ

لاہور (نیوزڈیسک) اسلام آباد اورراولپنڈی میں صبح چار بجے طوفانی بارش نے شہر میں جل تھل کردی ، راولپنڈی شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا۔راولپنڈی میں ہائی الرٹ جاری ، تمام متعلقہ ادارے الرٹ ، طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میںد ودن تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں سیلابی ریلوں کے باعث متعدد مقامات پر بند ٹوٹ گئے، کچے مکانات ملبے میں تبدیل ،اراضی اور فصلیں تباہ اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔آواران میں متعدد گاڑیاںسیلاب میں بہہ گئیں، خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد کو ریسکیو کر لیا، بلوچستان کے مختلف شہروں میںبارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 روز کے دوران مون سون کی بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے ،۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں کے دوران شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں