اہم خبریں

پی ٹی آئی کو انتخابات کی شفافیت پر تحفظات، علی امین نے وزیراعلیٰ کے پی کو خط لکھ دیا

پشاور(نیوزڈیسک) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے عام انتخابات کی شفافیت پر تحفظات دور کرنے کیلئے نگراں وزیر اعلیٰ کے پی اعظم خان کو خط لکھ دیا اور ان سے فوری ملاقات کی درخواست کردی۔علی امین نے وزیر اعلیٰ کو خط میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بطور چیف ایگزیکٹیو اور ایک سابق سول سرونٹ کے طور پر موجودہ حالات کے تناظر میں ہم آزادانہ اور شفاف الیکشن سے بہت دور ہیں۔انہوں نے خط میں مزید کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے نمائندہ کے طور پر ہمارا حق بنتا ہے کہ آپ ہماری شنوائی کریں۔علی امین نے کہا کہ صوبے میں عام انتخابات کی شفافیت کو خطرہ لاحق ہے، ہمارے الیکشن سے متعلق تحفظات ہیں، اس بارے میں حقائق اور ثبوت موجو د،جو آپ کو دینا چاہتے ہیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ جب سے آپ نے اقتدار سنبھالا تحریک انصاف کے خلاف کی جانیوالی مذموم مہم پر آپ نے چُپ سادھ رکھی ہے،انہوں نے کہاکہ بڑی عزت کیساتھ، یاد رکھیں ایسے حالات میں تاریخ کبھی خاموش نہیں رہتی اور نہ ہی فراموش کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں