اہم خبریں

ایل پی جی قیمت میں غیر اعلانیہ اضافہ،ڈسٹریبوٹرز کا ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں غیر اعلانیہ اضافہ،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی سی بلیک مارکیٹنگ کا سرغنہ ہے، ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی کی صورت میں 5اور6اگست ملک کر ہڑتال ہوگی۔ وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک ایل پی جی انڈسٹری کی تباہی کے ذمہ دار ہیں، صارفین کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہڈ ڈالا، گیس مافیا کی جانب سے قیمت میں روزانہ خود ساختہ اضافہ،سرکاری ادارے خاموش تماشائی، بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت260روپے فی کلو تک پہنچ گئی گھریلو سلنڈر236روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 908روپے اضافہ،گھریلوسلنڈر 3068اور کمرشل سلنڈر 11800روپے،شمالی علاقوں میں ایل پی جی 390روپے فی کلو ہو گئی۔شمالی علاقوں میں گھریلوسلنڈر 4600روپے اور کمرشل سلنڈر 17706روپے ہو گیا،منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں 83روپے فی کلو تک اضافہ کردیا،گیس مافیا غریب عوام کو لوٹنے میں مصروف، حکومت بے بس نظر آتی ہوئی،ضلعی حکومتوں کو چاہیئے کہ بڑھتی قیمت کو کنٹرول کرے نہ کہ دکانداروں کی تذلیل، پلانٹوں سے صارفین تک سرکاری قیمت پر سپلائی کو یقینی بنائیں۔گیس کی مصنوعی قلت بنا کر اربوں روپے کی بلیک مارکیٹنگ جاری۔وزیر اعظم اوگرا کے نوٹس کے باوجود ایکشن نہ لیا گیا۔تمام پروڈیوسر و مارکیٹنگ کمپنیوں کی مکمل تحقیقات کی جائے۔ بلیک مارکیٹنگ میں ملوث کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے۔ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی گیٹ پاس پر لازماً قیمت تحریر کریں۔چیئرمین اوگرا اور ممبر گیس سے اس ضمن میں فوری کاروائی کامطالبہ۔اگر اس بلیک مارکیٹنگ پر قابو نہ پایا گیا تو آئندہ سردیوں میں گیس کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرے گی۔سردیوں میں مزید قلت پیدا کی جائے گی جس کے باعث قیمتوں کو کنٹرول اور گیس کی دستیابی کو یقینی بنانا ناممکن ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں