راولپنڈی (نیوزڈیسک)صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث محرم کی چھٹیوں میں نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ ہے لہذا تمام متعلقہ ہائی الرٹ ہو جائیں،9 اور 10 محرم کے دوران موبائل سگنلز میں تعطل سے نالہ لئی مانیٹرنگ کا جی ایس ایم سسٹم بھی متاثر ہو سکتا ہے،نالہ لئی کی مانیٹرنگ کا مینوئل سسٹم متحرک کیا جائے،نالہ لئی میں پانی کی سطح کے جائزہ کیلئے 24 گھنٹے ٹیمیں تشکیل دیں جو موقع پر موجود رہیں،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نالہ لئی کا متبادل ہنگامی پلان بنائیں،تمام متعلقہ محکموں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں، ڈیوٹی پلان بنائیں ،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں،موبائل سنگنلز میں تعطل کی صورت میں لینڈ لائن فون نمبر ایکٹیو رکھے جائیں ۔















