اہم خبریں

پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس،ملازمین کو کم کرنے کافیصلہ ،تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی

لاہور(نیوزڈیسک)پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، انتظامیہ کوادارے کی تنظیم نو کیلئے موثر اور مربوط حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی ، وفاقی وزیرہوابازی خواجہ سعد رفیق کی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں شرکت ۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری نہ دی جاسکی ۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے مالی مسائل کا شکار ہونے کے باعث اعلیٰ حکام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ نہ کرسکے ۔ تنظیم نو منصوبے میں پی آئی اے دو حصوں میں تقسیم ، اربوں روپے کے قرضے، نان کور شعبوں اور غیر ضروری ملازمین پلان کےپہلے حصے میںشامل جبکہ دوسرے حصے میں طیارے، تمام منافع بخش اثاثے اور کور شعبہ جات ہوں گے۔بورڈ اجلاس میں ملازمین کی تعداد کم کرنےنان کور شعبوں کو آوٹ آف سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کا یورپ، برطانیہ اور امریکہ کیلئے پروازوں کی بحالی کے اقدامات پراظہار اطمینان ، سینئر اسٹاف آفیسرز ایسوسی ایشن نے اپنے اجلاس میں تنخواہوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ خبریں