اہم خبریں

قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، وزیر داخلہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے تھانہ علی مسجد میں دھماکا کی شدید مذمت اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے واقعہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے کہا کہ شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نے خودکش حملہ آور کا پیچھا کر کے انتہائی جرات کا مظاہرہ کیا،اجتماعی مفاد کے لیے اپنی جان کی پرواہ نہ کرنا بہادری کی عظیم مثال ہے،ایسے سپوت روز روز جنم نہیں لیتے،قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے۔

متعلقہ خبریں