گوجرانوالا ( اے بی این نیوز )مدعی مقدمہ بیان سے منحرف، وزیر داخلہ کو بڑا ریلیف مل گیا ،رانا ثنااللہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری، گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی، رانا ثنااللہ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالا میں پیش ہوئے، عدالت نے بذریعہ نوٹس رانا ثنااللہ کو آج طلب کیا تھا۔ رانا ثناء اللہ نے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو انجام تک پہنچایا جائے گا،، یہاں آنے سے قبل کسی کو اطلاع نہیں کی، ہم نے عدالتوں کے دروازے توڑے نہ ججز کو کام سے روکا، قانون کا سامنا کیا، ہم نے سروں پر بالٹیاں نہیں رکھیں اور نہ اس طرح کے ڈرامے کیے۔
