اسلام آباد (اے بی این نیوز )توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا ایک بار پھر ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، توشہ خانہ کیس کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ چیلنج، انصاف کی فراہمی کے لیے الیکشن کمیشن میں کارروائی کا مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم جاری کیا جائے، در خواست گزار کی استدعا، چیئرمین پی ٹی آئی نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع، استدعا کی عدالت کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کرے۔
