اسکردو (نیوزڈیسک)سکردو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی،کھرمنگ کے بالائی علاقہ ڈورو میں سیلاب کے باعث سیکڑوں کنال قابل کاشت اراضی زیر آب آ گئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث آلو اوردیگر فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، اہلیان علاقہ کے مطابق سیلابی نالے کا رخ تبدیل ہوا ہے جس سے کئی دیہات کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
