پشاور (نیوزڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے ریگی سے دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق لاشیں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے ملیں۔ یہ قتل ہے یا حادثہ؟ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے قریب سے ملیں ہیں، ممکنہ طور پر دونوں لڑکیاں بجلی کرنٹ لگنے سے جھلس کر جاں بحق ہوئی ہے۔
