اہم خبریں

نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازع بنا تو الیکشن ہی بیٹھ جائے گا، سبراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کا مسئلہ متنازع نہ بنے ورنہ الیکشن ہی بیٹھ جائے گا اور وقت سے پہلے اپنی عزت کھو بیٹھے گا نگران وزیراعظم کے لیے معیشت دان اور سیاست دان میں رسہ کشی شروع ہو چکی ہے۔اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 20 دن کا سیاسی کھیل تماشہ باقی رہ گیا ہے،جتنے مخالفین کے خلاف کیس بنانے ہیں اور جو بھی قدم اٹھانے ہی اٹھا لیں ہر روز اتوار نہیں ہوتی. پاکستان میں جس کی لاٹھی اُس کی بھنیس ہے،جس دن شہبازشریف پرفردجرم لگنی تھی اسی دن وزیر اعظم بن گئے، آج پندرہ مہینے بعد سارے کیس ختم ہو گئے۔سابق وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 13 پارٹیوں میں سے تین بڑی پارٹیوں نے اپنے اپنے انتخابی نشان کی الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی ہے پیچھے جو 10 پارٹیاں رہ جاتی ہیں نہ ان کا نام ہے نا کوئی کام ہے بس وقت آنے پر اتحادیوں کی نفسیاتی تعداد بڑھانے کے لیے ان کو استعمال کیا جاتا ہے اور پھر ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں