اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔مشاورت سے نگراں وزیراعظم کیلئے متفقہ نام سامنے لانے کی کوشش ہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سائفرکوسیاسی ساکھ بحال کرنے کیلئے استعمال کرنا گھٹیا حرکت ہے ،چیئرمین تحریک انصاف کواپنی حرکت کی قیمت چکانا پڑے گی ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مشاورت سے نگراں وزیراعظم کیلئے متفقہ نام سامنے لانے کی کوشش ہوگی ،پارلیمنٹ نے ملک کوچارسال کے عذاب سے نجات دلائی ، معیشت کوپوری طرح سہارا تونہیں دے سکے لیکن سمت ضرورمتعین کردی ۔
