پشاور(نیوزڈیسک) پشاورمیں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ،2 پولیس اہلکار شہید،3 زخمی،حملہ آورفرار۔ تفصیلات کے مطابق پشاورکےعلاقے ریگی ماڈل ٹاؤن میں سبحان شیر چیک پوسٹ پر رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ، جس سے2پولیس اہلکارشہید جبکہ 3زخمی ہوگئے، اضافی نفری آنے پر ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، شہیدہونےوالوں میں ہیڈکانسٹیبل واجداورڈرائیورفرمان شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہنا کہ نفری تبدیلی کے وقت مسلح فراد نے نہر کے اُس پار سے فارئنگ کی جس سے اہلکار شہید اور زخمی ہوئے ۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ پونے12بجےپیش آیاتھا۔
