اہم خبریں

مسلم لیگ ق اسمبلیوں کی تحلیل ، نگران حکومت اور عام انتخابات پر میدان میں آگئی

لاہور (اے بی این نیوز    )مسلم لیگ ق اسمبلیوں کی تحلیل ، نگران حکومت اور عام انتخابات پر میدان میں آگئی ،چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ الیکشن آئین کے مطابق مقررہ وقت پر ہونے چاہیے۔امید ہے نگران وزیر اعظم کیلئے اتحادیوں کی مشاورت سے متفقہ نام پر اتفاق کیا جائے گا،قومی اسمبلی کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کے معاملے پر مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت سے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کی ملاقات، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب چوہدری شافع حسین بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا کہ شفاف انتخابات کیلئے غیر جانبدار سیٹ ضروری ہے، ملکی حالات اس بات کا تقاضہ کرتے ہیں آئینی طریقہ کار کے مطابق چلا جائے۔

متعلقہ خبریں