اہم خبریں

بلوچستان اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کئے جانے کا امکان

کوئٹہ(اے بی این نیوز) بلوچستان اسمبلی 8 اگست کو تحلیل کئے جانے کا امکان،بلوچستان اسمبلی کی مدت 12اگست کی رات کو ختم ہوگی، وزیر اعلی بلوچستان نے نگراں وزیراعلی کےلئے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری،بلوچستان اسمبلی کا رواں سیشن 30 جولائی تک جاری رہنے کا امکان،اسمبلی کی اختتامی سیشن ہونے کے باعث اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیشن کا شیڈول بھی جاری نہیں کیا، بلوچستان اسمبلی کا آئندہ اجلاس جمعرات 20 جولائی کو ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے اتحادی جماعتوں سے بھی نگران وزیراعلی کےلئے نام مانگ لئے ہیں،گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان اور اپوزیشن جماعتوں میں اسمبلی تحلیل اور نگران کابینہ سے متعلق مشاورت ہوئی،اسمبلی تحلیل کرنے اور نگران کابینہ کے لئے وزیر اعلی اور اپوزیشن کے درمیان دوبارہ ایک نشست ہوگی

متعلقہ خبریں