علی شاہ گیلانی کا نعرہ ،ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا،پاکستان سے لازوال رشتوں کا عکاس،قمرزمان کائرہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے یوم الحاق پاکستان کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیریوں نے 76 سال قبل سری نگر میں کشمیر کی پاکستان سے الحاق کی قرارداد پاس کی،کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاس اس قرارداد نے پاکستان اور کشمیر کے رشتوں کو اور مضبوط کیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے شہدا کی سبز ہلالی پرچم میں تدفین کرتے ہیں،مرحوم سید علی گیلانی کے الفاظ “ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے”پاکستان سے لازوال رشتوں کے عکاس ہیں ،کشمیری نوجوان اپنی جانوں کی پراہ کیے بغیر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں،کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر کی گلی چوراہوں پر پاکستانی پرچم لہرارہے ہیں،بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان اور کشمیر کے باہمی رشتوں کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے، عالمی برادری اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروا کر کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے،