اہم خبریں

چکوال میں نئی سیاسی صف بندی ہونا شروع ہو گئی،سیاست دانوں نے اختلافات ختم کرنے کی پالیسی اختیار کر لی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع چکوال میں نئی سیاسی صف بندی ترتیب پا رہی ہے اور ہر جماعت کے اندر موجود سیاست دانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اختلافات ختم کرنے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے ۔ ضلع تلہ گنگ کے قیام کے بعد چکوال کے سیاست دانوں نے بھی پنجہ آزمائی کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا شروع کر رکھا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن چکوال کے متعلق مل رہی ہیں اور ان اطلاعات سے معلوم ہو رہا ہے کہ مسلم لیگ ن چکوال میں موجود مختلف دھڑوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مفاہمت کا رویہ اپنا رکھا ہے ۔ ماضی کے سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مستقبل میں مل جل کر چلنے کے عہدو پیمان کر لئے گئے ہیں ۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ان دھڑوں کے پاس اب مل کر چلنے کے علاوہ اور کوئی دوسرا آپشن نہ ہے کیوں کہ گزرتے وقت کے ساتھ یہ دھڑے اب کمزور ہو چکے ہیں اور اب مستقبل کی سیاست کے لئے انہیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی ضرورت ہو گی ۔ سیاسی عدم برداشت کی بجائے سیاسی مفاہمت کی سیاست ان دھڑوں کے حق میں ہے ، تجزیہ نگارکہتے ہیں کہ چکوال میں مسلم لیگ ن کے تمام دھڑے آئندہ قومی اور بلدیاتی انتخابات میں ایک ہی پلیٹ فارم پر متحد نظر آئیں گے ۔ تاہم یہ ایک سوال ہو گا کہ ان دھڑوں میں شامل ان کے سپورٹرز کے لئے یہ مفاہمت قابل قبول ہو گی یا نہیں ، اس بات کا فیصلہ آئندہ آنے والا وقت ہی کریگا۔

متعلقہ خبریں