اہم خبریں

طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثے کا معاملہ ابتدائی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش

اسلام آباد(اے بی این نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی گاڑی کو حادثے کا معاملہ سیکورٹی اداروں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجےکے قریب دو فور ویل ڈالے تیز رفتاری سے سیونتھ ایونیو پر ایک ساتھ تیز رفتاری میں جارہے تھے،دونوں گاڑیاں انتہائی سپیڈ میں تھیں جس کے باعث ایک گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی ، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فضل چوہدری کے بیٹے انزلہ چوہدری گاڑی کو ڈرائیو کر رہے تھے، انزلہ چوہدری کے ساتھ دوسری سیٹ پر ان کا گارڈ موجود تھا۔گارڈ تشویشناک حالت میں پمز اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

متعلقہ خبریں