اہم خبریں

بجلی اور گیس بحران ،چھ سو کےلگ بھگ صنعتی یونٹس بند ہو چکے ہیں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کےبڑی اور چھوٹی صنعتوں کےمالکان نے صوبے میں بد امنی، حکومت کے صنعتی اور تجارتی پالیسیوں کیخلاف چیمبر آف کامرس پشاورمیں پریس کانفرنس کی۔سرحد چیمبر آف کامرس کےصدر محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی غلط صنعتی اور تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے صنعتی یونٹس شدید بحران کے شکار ہے۔اُنکا کہنا تھا کہ صوبے جاری بجلی اور گیس بحرانوں کی وجہ سے چھ سو کے لگ بھگ صنعتی یونٹس بند ہوئے۔ صوبے میں ایک طرف گیس بجلی اور اضافی ٹیکسز کی وجہ سے صنعت کارپریشان ہیں تو دوسری جانب صوبے میں جاری بد امنی کے دوران صنعت کاروں کو بھتہ کی کالیں موصول ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی صنعت کار دوسرے صوبوں کو منتقل ہو رہے ہیں۔صدر نے پیڈو کو بھی تنقید کانشانہ بنایااوراسےسفید ہاتھی قراردیا۔صدرمحمداسحاق نےصوبائی حکومت سےمطالبہ کیا کہ وہ پیڈو کی بجلی پیداوار کےحوالےانکوائری کریں تاکہ پیڈو کی بجلی پیداوار سے متعلق قوم کو معلوم ہو سکے۔شاہد خان کا کہنا تھا کہ چین اور بھارت کاآپس میں کشیدہ تعلقات ہونے کےباوجود تجارتی حجم 24 بلین ہے جبکہ پاکستان کا تجارتی حجم 5.1بلین ہے لہذا وفاقی حکومت خیبر پختونخوا سے چین کے ساتھ تجارت کے لیے کراچی بندر گاہ کی بجائے شاہراہ قرارم کا براہ راست استعمال کریں تاکہ تجاری حجم میں اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں