لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکارکرتے ہوئے کہاہے کہ اعتماد کے ووٹ سے متعلق گورنرکا خط نہیں مانتے، اعتماد کا ووٹ لینے کا مطلب گورنر کا خط تسلیم کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا کہ گورنر نے اعتماد کا ووٹ لینے کا غیرقانونی حکم دیا ہم اسے نہیں مانتے۔
