اہم خبریں

پی ٹی آئی چیئرمین کی نفرت کی سیاست 9 مئی کو کھل کر سامنے آگئی، رانا ثنااللہ

فیصل آباد ( اے بی این نیوز   )وفاقی وزیر زیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آتے ہی نفرت کی سیاست شروع کی، جو 9 مئی کو کھل کر سامنے آگئی۔فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بحرانی کیفیت میں ہے، آئی ایم ایف سے معاہدے میں 1 سال لگا، اور آئی ایم ایف سے معاہدے کا خمیازہ پوری قوم نے بھگتا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی پر تمام سبسڈی ختم کرنے اور گیس کے بل بڑھانے کا بھی معاہدہ کیا تھا، لیکن پھر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ کہتا تھا کہ 1 کروڑ نوکریاں دوں گا، 50 لاکھ گھر دوں گا، لیکن اس آدمی نے آتے ہی نفرت کی سیاست شروع کی، اور کہا کہ میں سب کو جیلوں میں ڈالوں گا، سوشل میڈیا پر گھٹیا مہم اس نے چلائی، اور گالم گلوچ بریگیڈ بنایا، وہ نفرت 9 مئی کو کھل کر سامنے آگئی۔

متعلقہ خبریں