اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش، شمال مشرقی پنجاب میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔اس دوران فیصل آباد میں 80، گوجرانوالہ 79، مری 49، اوکاڑہ 40، سیالکوٹ (سٹی 29، ایئرپورٹ 03)، چکوال 26، ساہیوال 16، گجرات 8، بہاولنگر، لاہور ایئرپورٹ 6، اسلام آباد (سید پور 5)، قصور3، لیہ، جوہرآباد، اٹک ایک ،مالم جبہ، کاکول 15، بالاکوٹ 9، راولاکوٹ 60 اور گڑھی دوپٹہ میں 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ…

متعلقہ خبریں