اہم خبریں

70 بس اسٹاپس کی نیلامی نہ ہونے سے این ایچ اے ایک ارب 27کروڑ روپے سے محروم ۔۔ تاحال کئی بس اسٹاپس کی نیلامی نہ ہوسکی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )70 بس اسٹاپس کی نیلامی نہ ہونے سے این ایچ اے ایک ارب 27کروڑ روپے سے محروم ۔۔ تاحال کئی بس اسٹاپس کی نیلامی نہ ہوسکی ،اے بی این نیوز کو موصول آڈٹ دستاویز کے مطابق ساہیوال سے پشاور تک این فائیو پر 70 بس اسٹاپس قائم کئے گئے ۔۔ مقررہ نرخوں کے مطابق گاڑیوں سے انٹری فیس کی وصولی کے لئے اسٹاپس کی نیلامی ضروری تھی ۔ لیکن نیلامی نہ ہوسکی جس کے باعث انتظامیہ نے اتھارٹی کو1ارب 27 کروڑ روپے کی سالانہ ممکنہ آمدنی سے محروم کر دیا ۔۔ آڈٹ نے جولائی 2019 میں نقصان کی نشاندہی کی ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے جواب نہیں دیا ۔ڈی اے سی نے این ایچ اے کو بس اڈوں کی نیلامی کے عمل کے لئےکوشیش تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ 6جولائی 2023 کو این ایچ اے نے ڈی اے سی میں بتایا کہ 25 بس اسٹاپس کی نیلامی ہوئی ہے ۔

متعلقہ خبریں