اہم خبریں

بلوچستان کے متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے گرین بسیں سٹرکوں پر لانے کی مخالفت کردی

کوئٹہ (   اے بی این نیوز     )لوکل بس مالکان نے کل شہر بھر میں ہڑتال کرکے شہرکے داخلی راستے بند کرنے کا اعلان کردیا،لوکل بس مالکان نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے روٹس پر ہم پچھلے کئی سالوں سے لوکل بسیں چلارہے ہیں ،گرین بسیں چلاکر ہمارے روزگار کو متاثر کیا جارہاہے،دیگر صوبوںمیں حکومت سطح پر چلائی جانے والی بسوں کا علحیدہ روٹ دیا گیا ہےجوروٹس ہمیں دیئے گئے ہیں اسی روٹ پر گرین بسیں چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ،لوکل بس ایسوسی ایشن نے کہا کہ کل گرین بس سروس کا افتتاح اور ہمارا احتجاج اور ہڑتال ہوگا،کل شہر کی اہم شاہراہیں بندکرکے شہر میں کسی بھی ٹرانسپورٹ کو داخل ہونے نہیں دیں گے ،8جولائی کو صوبے بھر میں ہڑتال کریں گے ،گرین بس سروس میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کو نظرانداز کیا گیا ہے،آل پاکستان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے لوکل بس ایسوسی ایشن کے ہڑتال کی حمایت کردی،صوبے بھر میں قومی شاہراہیں انتہائی خستہ ہے حکومت اس پر توجہ دیں۔

متعلقہ خبریں