اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد کچہری کل سے جی الیون نئے کمپلیکس میں کام شروع کرے گی ،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹس کی ایف ایٹ سے جی الیون منتقلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے،اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس 1982 سے 41 برس تک ایف ایٹ میں قائم رہیں ،نئے جوڈیشل کمپلیکس کو کل سے فعال کرنے کے لئے آج چھٹی کے روز بھی کام جاری رہا ،ڈسٹرکٹ کورٹس کا 41 سالہ ریکارڈ نئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل ہو چکا ہے۔