پسرور( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سیالکوٹ سے کرتارپور روڈ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سے کرتار پور روڈ اہم تجارتی اور دفاعی روڈ ہے اس کی تعمیر سے نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع ترقی کریں گے، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین کہتے تھے سڑکوں سے ترقی نہیں ہوتی، مسلم لیگ (ن) اور اتحادی وقت پورا ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے، 2018 کی حکومت نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا تھا، ہم نے ایک سال میں اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر سخت فیصلے کیے۔