اہم خبریں

مری میں چیتا آگیا،دو بکریاں کھا گیا

مری (اے بی این نیوز    )راولپنڈی کی تحصیل مری کے علاقے یو سی چارہان کے علاقے میں جاوید نامی شخص کے گھر پر جنگلی چیتے نے گھر پر باندھے جانوروں پر حملہ کیا حملے سے تین بکریاں مار دیں ۔
گھر والوں کے شور کرنے پر چیتا دو بکریاں اٹھا کر جنگل کی طرف بھاگ گیا ۔جنگلی چیتوں کی آمد سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیامری میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات ہوچکے ہیں ، اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ علاقہ کو جنگلی چیتوں سے تحفظ دلائے ۔

متعلقہ خبریں