اہم خبریں

مقدسات کی حرمت، پاکستان علما کونسل کا اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ

لاہور (  اے بی این نیوز  )چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان برائے بین المذاہب حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اس کا احترام سب پر لازم ہے۔جامعہ منظور الاسلامیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں جو ضابطہ اخلاق دیا گیا ہے اس پر تمام علما آپس میں مشاورت کررہے ہیں۔ سویڈن میں قرآن پاک کے بعد انجیل اور تورات کو جلانے کی اجازت مانگی جارہی ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ جو شخص آسمانی کتابوں اور نبیوں پر ایمان نہ لائے اس کا دین مکمل نہیں ہو سکتا۔ مسلمان کی یہ شان ہے کہ ان کتابوں پر ایمان لائے ۔آج مدرسہ مسجد کے اندر سے یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ قران، انجیل تورات سمیت تمام کتابوں کا احترام لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اللہ کا قرآن مقدس ہے اسی طرح دیگر آسمانی کتب بھی مقدس ہیں لہٰذا اقوام متحدہ سے مطالبہ ہے کہ مقدسات کی حرمت کا قانون بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب امن کا پیغام دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مل کر جوقرار دار منظور کروائی ہے اس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام امت مسلمہ کی جانب سے اعلان کررہا ہوں کہ قرآن، تورات، انجیل سمیت دیگر کتابوں پر یقین ہے جو ان کی بے حرمتی کرے گا گناہ گار اور سزا کا حقدار ہوگا۔

متعلقہ خبریں