بہاولپور( اے بی این نیوز )سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ آج پٹرول اور بجلی دنیا میں سب سے سستی پاکستان میں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ مہنگائی کی بات کم اور معیشت پر زیادہ فوکس کیا جائے، اب بہتر فیصلے ہو رہے ہیں، حکومت اور آرمی چیف نے مل کر ویژن دیا ہے۔انہوں نے کہا ایگری کلچر، آئی ٹی اور ایکسپلوریشن یہ تین چیزیں ملٹری اور پاکستان کی حکومت مل کریں گے، پاکستان اقتصادی قوت بن کر ابھرے گا، معیشت بیٹھی ہوئی ہے اس لیے ہر کوئی پریشان ہے، پچھلے چار سالوں میں جو معیشت نیچے آ رہی تھی وہ اب رک گئی ہے۔