اسلام آباد( اے بی این نیوز )نیب قانون میں ترمیم کے بعد دائرہ اختیار سے خارج ہونے والے کرپشن کیسز بند کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔نئے قانون کے تحت نیب ونڈ پاور منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کا مجاز نہیں رہا جس پر 16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی گئی، چیئرمین نیب نے ایگزیکٹو بورڈ میں کیسز بند کرنے کی منظوری دی۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارہ کیسز کی کسی دیگر ایجنسی یا فورم سے تحقیقات کو متاثر نہیں کرے گا، 16ونڈ پاور منصوبوں کے اپ فرنٹ ٹیرف سے منی لانڈرنگ کا الزام تھا، نیب نے سیکرٹری وزارت توانائی کو خط لکھتے ہوئے ریکارڈ کی حوالگی کیلئے افسر کا نام طلب کر لیا۔