اہم خبریں

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

لاہور(اے بی این نیوز       )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی ملاقات کی۔وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت سے متعلقہ امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے وزیرِ اعظم کو ایئرپورٹس کی بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے آؤٹ سورسنگ اور پی ائی اے میں اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے نیشنل ایویشن پالیسی کی تشکیل نو اور ایم ایل 1 کے منصوبے پر پاک چائنہ جاری تعاون پر بھی وزیراعظم کو بریفنگ دی

متعلقہ خبریں