اہم خبریں

شاہراہ قراقرم پر بس حادثہ،وزیراعظم کی حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کی ہدایت

لاہور۔16جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دیامر، شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔وزیراعظم نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

متعلقہ خبریں