اہم خبریں

گمنام ہیروز نے بے عیب حج انتظامات کی فراہمی کے لیے مشکلات پر قابو پایا،وزارت مذہبی

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے پاک حج مشن کے گمنام ہیروز ذاتی چیلنجوں، وقت کی پابندیوں اور مقامی لوگوں کی جانب سے ناکافی تعاون کے باوجود حج انتظامات کو کامیابی کے ساتھ منظم کرنے میں شاندار اور دلکش کارنامہ سرانجام دینے پر تعریف کے مستحق ہیں۔ ڈائریکٹر معاونین سجاد حیدر یلدرم کی رہنمائی میں، 1,800 سے زائد سیزنل ڈیوٹی سٹاف (ایس ڈی ایس ) پر مشتمل معاونین کی ٹیم نے مختلف محکموں جیسے کہ نقل و حمل، رہائش، گمشدہ اور پایا، وہیل چیئر کی مدد، ہیلپ سنٹراور نگرانی میں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے نبھائیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مرکزی کنٹرول آفس میں وزارت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ حجاج کرام کو ان کے سفر کے دوران وسیع طبی امداد حاصل ہو۔متنوع پیشہ ورانہ پس منظر کی حامل 50 سے زائد باکمال پاکستانی خواتین نے معاونین کے دستے کے حصے کے طور پر سعودی عرب میں پاکستانی عازمین حج کی تندہی سے مدد کی اور ان کی خدمت کی۔ ان کی کوششوں نے پاکستانی خواتین کی بڑھتی ہوئی بااختیاریت اور اہم کرداروں میں پہچان کو ظاہر کیا، جس سے حج کے معاملات میں قوم کی مضبوط نمائندگی ہو رہی ہے۔137 سے زائد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس پر مشتمل پرعزم ٹیم نے عازمین حج کو معیاری طبی خدمات فراہم کیں۔وزارت کے عملے نے سعودی حکام اور ہوٹلوں کے اداروں کے ساتھ مل کر ایسی رہائشیں مختص کیں جو حجاج کی متنوع ضروریات اور ترجیحات کو مؤثر طریقے سے پورا کرتی ہیں۔ان کی غیر متزلزل وابستگی، جسے پاکستان آرمی، پولیس، اور اعلیٰ سرکاری افسران جیسے محکموں کے اہلکاروں کی حمایت حاصل ہے، حجاج کو آرام فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں