لاہور(اے بی این نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری ۔لاہور کے مختلف مقامات پر ہلکی اور تیز بارش سےموسم خوش گوار ہوگیا۔لاہور کے متعدد علاقوں میں حبس اور گرمی کا زور۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ،منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، حافظ آباد، قصور ،شیخوپورہ ،ساہیوال، اوکاڑہ اور فیصل آبادمیں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ جہلم، مری، گلیات اور گر دونواح میں موسلادھار بارش بھی متوقع۔ اس دوران ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں بھی چند مقا مات پر بارش ہو سکتی ہے۔















