قصور (نیوزڈیسک) دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح مزید کم ہو گئی۔ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 16 فٹ رہ گئی، ہیڈ گنڈا سنگھ والا سے پانی کا اخراج کم ہو کر 24 ہزار کیوسک رہ گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امدادی کام جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے کہا کہ سیلاب سے متاثرین کو دو وقت کا کھانا دیا اور کشتیوں کے ذریعے دریا پار کرایا جا رہا ہے۔