جھنگ(نیوزڈیسک)بیٹے کے قتل کے الزام میں گرفتار باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرنا چاہتا تھا، معذور بیٹا شادی کی راہ میں رکاوٹ تھا۔جھنگ کے علاقے مسن میں بیٹے کے قتل کے الزام میں باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق 12 دسمبر 2022 کو مسن میں فصل سے 5 سال کے بچے کی لاش ملی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتا چلا معذور بچے حسیب کو اس کے والد نے گلا دبا کر قتل کیا۔