اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں شرکت کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد کونسل کے صدر ابو الخیر زبیر اور سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ مہیا کرے۔ کسی سیاسی جماعت پر پابندی نامناسب ہوگی۔ملی یکجہتی کونسل کے صدر مولانا ابوالخیر زبیر نے کہا کرم ایجنسی اور پارا چنار میں پیش آنے والے پر تشدد واقعات عالمی سازش کا حصہ ہیں۔ قرآن پاک کی توہین کرنے والے ممالک کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کشیدگی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے لئے سیمینار بھی منعقد کیا جائے گا۔















